27 اگست ، 2019
وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان بھارت کیلئے پاکستان کی فضائی حدود اور زمینی راستے مکمل طور پر بند کرنے پر غور کررہے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس حوالے سے وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان بھارت کیلئے پاکستانی فضائی حدود مکمل طور پر بند کرنے پر غور کررہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بھارت کی جانب سے افغانستان کو تجارت کیلئے پاکستانی سرزمین کے استعمال پر مکمل پابندی پر غور کیا گیا جس کیلئے قانونی پہلوؤں کو دیکھا جارہا ہے۔
فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ شروعات مودی نے کی لیکن ختم ہم کریں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھی پاکستان نے بھارت کیلئے اپنی فضائی حدود بند کردی تھی جس کے باعث بھارت کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا تھا۔
گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں کشمیریوں کیلئے ہر حد تک جانے کا اعلان کیا تھا۔
دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں 23 روز سے لاک ڈاؤن ہے جس کے باعث بچوں کے دودھ، ادویات اور اشیائے ضروریہ کی شدید قلت ہوگئی ہے،