ایف بی آر کو ماہانہ ٹیکس ہدف پورا کرنے میں 60 ارب روپے کی کمی کا سامنا

فائل فوٹو

اسلام آباد: ایف بی آر کو ماہانہ ٹیکس ہدف پورا کرنے میں 60 ارب روپے کی کمی کا سامناہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کو اگست 2019 میں 352 ارب روپے کا ہدف پورے کرنے میں 60 ارب روپے کے ریونیو کی کمی کا سامنا ہےکیوں اس سے اب تک رواں ماہ کے دوران 292 ارب روپے جمع کیے ہیں۔

جمعے کے روز جاری کیے گئے ریونیو کے ضمنی اعداد وشمار کے مطابق ایف بی آر نے رواں مالی سال کے ابتدائی دوماہ (جولائی اور اگست2019) میں مطلوبہ ہدف 644 ارب روپے کے مقابلے میں 576 ارب روپے جمع کیے یعنی مذکورہ مدت میں ایف بی آر کو 68 ارب روپے کی کمی کا سامنا رہا۔

اگست 2019 میں ایف بی آر کی مقامی ٹیکسز کے حوالے سے خالص نمو 17 اعشاریہ 5 فیصد رہی اس میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس(مقامی)اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی)کی نمو 30 فیصد رہی تاہم درآمدات کے حوالے سے ٹیکس نمو 16فیصد منفی رہا ہے۔

چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کا کہنا ہے کہ اگست 2019 میں ٹیکس ہدف 378 ارب روپے نہیں 350 ارب روپے سے کم تھا۔

جب کہ ایف بی آر رکن آئی آر پالیسی ڈاکٹر حامد عتیق سرور کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کوشش کررہا ہے کہ ابتدائی دو ماہ کے دوران 600 ارب روپے ٹیکس جمع کیا جائے۔

مزید خبریں :