Geo News
Geo News

Time 01 ستمبر ، 2019
پاکستان

کراچی میں حب ندی پر پکنک کیلئے جانے والے ایک ہی خاندان کے 5 افراد ڈوب گئے

ریسکیو آپریشن میں مقامی لوگوں کی مدد بھی لی گئی — فوٹو: فائل 

کراچی: حب ندی پر پکنک کیلئے جانے والے ایک ہی خاندان کے 5 افراد ڈوب گئے جن میں سے 4 کی لاشیں نکال لی گئیں۔

پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن گلشن ضیاء کے رہائشی پکنک منانے حب ندی گئے جہاں 5 افراد ڈوب گئے جن میں سے 4 کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں جبکہ ایک بچے کی تلاش کا کام جاری ہے۔

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 13 سالہ حفضہ، 34 سالہ ماہ جبین، سہیل اور 4 سالہ اریب کے نام سے ہوئی جبکہ 10 سالہ حمزہ کی لاش اب تک نہیں ملی۔

 پولیس کے مطابق ریسکیو آپریشن میں مقامی لوگوں کی مدد بھی لی گئی، جاں بحق ہونے والے تمام افراد کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلئے عباسی شہید اسپتال سے سول اسپتال ٹراما سینٹر منقتل کیا گیا۔

جاں بحق حفصہ اور حمزہ کی والدہ ثمینہ کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والوں میں اس کی بہن، 2 بچے اور بھائی شامل ہیں۔