02 ستمبر ، 2019
پشاور: طورخم سے بھارت کے لیے جاسوسی کرنے والے افغان باشندے کو گرفتار کر لیا گیا۔
ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر عمران شاہد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 22 اگست کو طورخم سے ایک افغان ایجنٹ کو گرفتار کیا۔
عمران شاہد نے بتایا کہ افغان ایجنٹ عمر داود کے پاس افغان پاسپورٹ بھی تھا جو 5 بار بھارت بھی جا چکا ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے نے بتایا کہ عمر داود افغان اور بھارتی ایجنسیوں کے لیے کام کر رہا تھا، اس سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان اس سے قبل بھی کئی بھارتی جاسوسوں کو گرفتار کر چکا ہے اور بھارت کی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے جاسوس کلبھوشن جادھو کے خلاف پاکستان میں مقدمہ بھی چل رہا ہے۔