پاکستان
Time 03 ستمبر ، 2019

فواد چوہدری نے چنگچی مالکان کو خوش کر دیا

— فائل فوٹو

فیصل آباد کے چنگچی (موٹر سائیکل رکشہ) ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ رکشے بیٹری پر چلانے سے پیٹرول پر اٹھنے والے اخراجات کم ہوں گے۔

وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے گزشتہ دنوں موٹر سائیکل رکشوں کو بیڑی پر چلانے کا اعلان کیا تھا۔

فیصل آباد میں اس وقت 16 ہزار سے زائد موٹر سائیکل رکشے سڑکوں پر رواں دواں ہیں جن کے مالکان پیٹرول کی انہتائی قیمتوں پر پریشان ہیں۔

وفاقی وزیرکے اعلان پر ان کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کی جانب سے رکشوں کو بیٹری پر چلانے کے منصوبے سے پیٹرول پر اٹھنے والے اخراجات ختم ہو جائے گے

رکشہ مالکان کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد ان کی آمدن کم ہو رہی ہے ۔

رکشا ڈرائیور پرجوش ہیں کہ اس منصوبے سے موٹر سائیکل رکشے انجن کے بوجھ سے آزاد ہو جائیں گے اور انجن کی دیکھ بھال پر اٹھنے والے اخراجات میں بھی کمی آئے گی جب کہ ماحول کو دھویں سے پاک بنانے میں بھی مدد حاصل ہو گی۔