Time 05 ستمبر ، 2019
پاکستان

سبق یاد نہ کرنے پر ظالم استاد نے طالب علم کی جان لے لی


لاہور کے علاقےگلشن راوی میں ایک نجی اسکول کا دسویں جماعت کا طالب علم مبینہ طورپر استاد کے تشدد سے جاں بحق ہو گیا۔

گلشنِ راوی لاہورکے رہائشی بلال کا16سالہ بیٹا حنین مقامی نجی اسکول میں دسویں جماعت کا طالب علم تھا۔

حنین کے چچا نےبتایاکہ ٹیچر کامران نے سبق یاد نہ کرنے پر اسےپیٹ میں انتہائی بےدردی کے ساتھ ٹانگیں ماریں جس سے وہ بے ہوش ہو گیا ،اسےاسپتال پہنچایاگیا،مگر وہ جاں بَرنہ ہو سکا۔

نوجوان بیٹے کی موت پرگھرمیں کہرام مچ گیا،ان کامطالبہ ہےکہ انہیں انصاف دلایاجائے۔

پولیس نے ٹیچر کامران کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھجواکر تفتیش شروع کر دی ہے۔

وزیرِ تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نےواقعےکا نوٹس لیتے ہوئے سی ای او ایجوکیشن سے رپورٹ طلب کر لی ،ان کاکہناہےکہ اس معاملےمیں مکمل انصاف کیاجائےگا۔

مزید خبریں :