پاکستان
Time 09 ستمبر ، 2019

اسلام آباد، آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا میں زلزلہ


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

جیونیوز کے مطابق اسلام آباد کے علاوہ خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جہاں راولاکوٹ، مانسہرہ اور نکیال سمیت قریبی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 تھی اور گہرائی 12 کلو میٹر تھی جب کہ اس کا مرکز کشمیر اور بھارت کا سرحدی علاقہ تھا۔

زلزلے کے باعث رہائشی کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے اور لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

مزید خبریں :