کھیل
Time 09 ستمبر ، 2019

رافیل نڈال نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد 19 واں گرینڈ سلم ٹائٹل جیت لیا


اسپین کے رافیل نڈال نے پانچ گھنٹے کے سخت مقابلے کے بعد روس کے ڈینیل مدویدو کو ہرا کر یو ایس اوپن ٹائٹل جیت لیا۔

فلشنگ میڈوز نیویارک میں کھیلا گیا سال کے آخری گرینڈ سلم یو ایس اوپن کا فائنل اسپین کے رافیل نڈال اور روس کے ڈینیل مدویدو کے درمیان ہوا۔

دونوں کھلاڑیوں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا اور یہ میچ 4 گھنٹے 51 منٹ تک جاری رہا۔

فوٹو: اے ایف پی

اعصاب شکن مقابلے کے بعد اسپین کے رافیل نڈال نے ڈینیل کو پانچ سیٹ کے ہیروئک اسپیل کے بعد شکست دے کر اپنا 19واں بڑا ٹائیٹل حاصل کیا۔

رافیل نڈال کی جیت کا اسکور سات پانچ، چھ تین، پانچ ساتھ، چار چھ اور چھ چار رہا۔

یو ایس اوپن ٹائٹل جیتنے کے بعد رافیل نڈال نے سخت حریف ثابت ہونے والے روسی کھلاڑی ڈینینل مدویدو کو بہترین کھیل پیش کرنے پر مبارکباد بھی دی۔

مزید خبریں :