پاکستان
Time 09 ستمبر ، 2019

پی آئی اے کے مسافروں کیلئے آن لائن ٹیکسی کی فری سروس

فوٹو: کریم/ٹوئٹر

پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن کے مسافروں کے لیے خوشخبری ہے کہ انہیں اب آن لائن ٹیکسی ’کریم‘ کی جانب سے فری سروس فراہم کی جائے گی۔

پی آئی اے کے مسافروں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے کریم ٹیکسی سروس اور قومی ائیرلائن کے حکام کے درمیان معاہدے کی ایک یادداشت پر ستخط ہوئے ہیں۔

ایم او یو کے مطابق کریم پی آئی اے کے مسافروں کو گھر سے ائیرپورٹ اور ائیرپورٹ سے گھر تک فری سروس فراہم کرے گی۔

اس حوالے سے پی آئی اے کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے جس میں صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر قومی ائیرلائن ائیرمارشل ریٹائرڈ ارشد ملک کریم حکام کے اقدام کو سراہ رہے ہیں۔



مزید خبریں :