Can't connect right now! retry

دنیا
10 ستمبر ، 2019

کربلا میں عاشورہ کے جلوس کے دوران بھگدڑ، 31 افراد جاں بحق


بغداد: عراق کے شہر کربلا میں عاشورہ کے جلوس کے دوران بھگدڑ مچنے سے کم از کم 31 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق جلوس کے لیے بنائے گئے راستے کا ایک حصہ گرنے سے بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں کئی افراد پاؤں تلے کچلے گئے۔ 

عراقی وزرات صحت نے بتایا عاشورہ کے جلوس میں بھگدڑ مچنے سے 31 افراد جاں بحق اور 70 سے زائد زخمی ہوئے۔

عراقی حکام کی جانب سے تاحال واقعے کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

خیال رہے کہ نواسہ رسول ﷺ حضرت امام حسینؓ کے یوم شہادت کے روز دنیا بھر سے لاکھوں افراد کربلا میں جمع ہوتے ہیں۔

حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اور اُن کے ساتھیوں کی عظیم قربانی کی یاد میں یوم عاشور کے موقع پر جلوس نکالے جاتے ہیں۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM