دنیا
Time 10 ستمبر ، 2019

امریکی صدر ٹرمپ نے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن کو فارغ کردیا


واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن کو فارغ کردیا۔

امریکی صدر کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ میں نے جان بولٹن سے استعفیٰ طلب کیا تھا جو آج صبح مجھے مل گیا۔


انہوں نے کہا کہ رات کو جان بولٹن کو آگاہ کیا تھا کہ وائٹ ہاؤس کو اب ان کی خدمات درکار نہیں کیوں کہ مجھے جان بولٹن کی بہت ساری تجاویز سے اختلاف تھا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کے نئے مشیر کا نام اگلے ہفتے سامنے لایا جائے گا۔

یاد رہے کہ جان بولٹن کو اپریل 2018 میں ڈونلڈ ٹرمپ نے قومی سلامتی کا مشیر مقرر کیا تھا اور انہوں نے 520 دن اس عہدے پر خدمات سرانجام دی ہیں۔ 

مزید خبریں :