Can't connect right now! retry

انٹرٹینمنٹ
13 ستمبر ، 2019

مومنہ مستحسن کی آواز پہلی بار ڈرامہ سیریل کا حصہ

نامور گلوکارہ مومنہ مستحسن— انسٹاگرام فوٹو 

نامور گلوکارہ مومنہ مستحسن پہلی مرتبہ جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈرامہ سیریل 'الف' کے ٹائٹل گیت میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گی۔

ڈرامہ سیریل 'الف' پاکستان کی مشہور مصنفہ عمیرہ احمد کے تحریر کردہ ناول کی کہانی ہے جو حقیقی اور مجازی محبت کے امتزاج پر مبنی ہے۔

'الف' کے او ایس ٹی یعنی ٹائٹل گیت کی موسیقی شجاع حیدر نے ترتیب دی ہے جسے گلوکارہ مومنہ مستحسن کی آواز میں پیش کیا جائے گا۔

اس حوالے سے ڈرامے کی پروڈیوسر ثناء شاہ نواز نے انسٹاگرام پوسٹ میں آگاہ کیا کہ 'الف' ڈرامے کا او ایس ٹی مومنہ مستحسن کی خوبصورت سریلی آواز میں پیش کیا جائے گا۔


پروڈیوسر نے یہ بھی واضح کیا کہ مومنہ مستحسن پہلی مرتبہ کسی ڈرامے کے ٹائٹل ٹریک کے لیے گلوکاری کررہی ہیں اور یہ ان کا پہلا او ایس ٹی ہوگا۔

'الف' کو نامور ہدایت کار حسیب حسن کی ہدایت کاری میں بنایا گیا ہے جس میں مرکزی کردار خوبرو اداکارہ سجل علی اور اداکار حمزہ علی عباسی نبھا رہے ہیں جب کہ معاون کردار میں اداکارہ کبریٰ خان اور احسن خان دکھائی دیں گے ۔

سجل علی 'الف' میں اداکارہ کا ہی کردار نبھائیں گی جب کہ حمزہ علی عباسی پہلی مرتبہ پروڈیوسر بنیں گے۔

ڈرامہ سیریل 'الف' جیو انٹرٹینمنٹ پر رواں ماہ سے پیش کیا جائے گا لیکن فی الحال اس کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔



Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM