Can't connect right now! retry

کھیل
13 ستمبر ، 2019

باکسر محمد وسیم نے فلپائنی حریف کو ناک آؤٹ کردیا

محمد وسیم نے حریف کو ایک منٹ 20 سکینڈ میں ہی مات دے دی— فوٹو: فائل

پاکستانی انٹرنیشنل باکسر محمد وسیم نے ایک اور پروفیشنل باؤٹ جیت لی۔

دبئی کے مرینہ باکسنگ ایرینا میں ہونے والی فائٹ میں محمد وسیم نے فلپائنی باکسر کانراڈو کوناک آؤٹ کیا۔

محمد وسیم نے حریف کو ایک منٹ 20 سکینڈ میں ہی مات دے دی۔ محمد وسیم نے پروفیشنل باکسنگ کیریئر کا بارہواں مقابلہ جیتا۔

محمد وسیم نے جیو سے گفتگو میں کہا کہ وہ اپنی جیت کو پاکستانی عوام اور کشمیریوں کے نام کرتے ہیں۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM