دنیا
Time 16 ستمبر ، 2019

سعودی عرب کی آئل فیلڈز پر حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ

فائل فوٹو

سعودی عرب میں تیل تنصیبات پر حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

گزشتہ روز سعودی عرب میں تیل کی دو بڑی فیلڈز پر ڈرون حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں دونوں آئل فیلڈز میں آگ بھڑک اٹھی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی تیل تنصیبات پر حملے کے بعد عالمی منڈی میں برینٹ تیل کی قیمت میں دوران ٹریڈنگ 13 فیصد اضافہ ہوگیا جس کے بعد برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت 68 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی ۔

امریکی خام تیل کی قیمت 11 فیصد اضافے سے 61 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔

مزید خبریں :