Time 16 ستمبر ، 2019
پاکستان

بھکر میں بااثر افراد کی 10 ویں کلاس کی طالبہ سے مبینہ اجتماعی زیادتی

5 افراد اسلحہ کے زور پر اغواء کرکے قریبی ڈیرے پر لے گئے جہاں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بھی بنائی: طالبہ کا بیان — فوٹو:فائل 

پنجاب کے ضلع بھکر میں بااثر افراد نے 10 ویں جماعت کی طالبہ کو اغواء کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

طالبہ کے بیان کے مطابق گاؤں 61 ایم ایل میں کھیتوں میں کام کے دوران 5 افراد اسلحہ کے زور پر اغواء کرکے اسے قریبی ڈیرے پر لے گئے جہاں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بھی بنائی۔

طالبہ نے بتایا کہ ملزمان اسے بلیک میل کررہے ہیں کہ اگر پولیس کو اطلاع دی تو ویڈیو کو وائرل کردیں گے، ملزمان انتہائی بااثر ہیں جن سے انہیں جان کا خطرہ ہے۔

پولیس کے مطابق طالبہ سے زیادتی کا مقدمہ تھانہ سرائے مہاجر میں درج کرلیا اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مزید خبریں :