Time 19 ستمبر ، 2019
پاکستان

کراچی کے سابق ڈی جی پارکس کے محل نما گھر سے کروڑوں کا خزانہ نکل آیا


کراچی کے سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پارکس لیاقت قائم خانی کے عالیشان محل نما گھر سے کروڑوں کا خزانہ نکل آیا۔

جعلی اکاؤنٹس کیس میں میئر کراچی کے مشیر لیاقت قائم خانی کے گھر پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے چھاپہ مارا تو گھر سے 8 قیمتی چمچماتی امپورٹڈ لگژری گاڑیاں نکل آئیں۔

گھر کے اندر سے سونے کے کنگن، ہار، ہیرے جواہرات، جائیدادوں کی فائلیں، اسلحہ اور دو لاکرز بھی برآمد ہوئے۔

گھر کے اندر سے سونے کے کنگن، ہار، ہیرے جواہرات، جائیدادوں کی فائلیں، اسلحہ اور دو لاکرز بھی برآمد ہوئے— فوٹو: اسکرین گریب

ڈی جی پارکس کا گھر خود بھی کسی پارک سے کم نہیں، بڑے لانز کے ساتھ سوئمنگ پول بھی موجود ہے۔

گزشتہ روز گرفتار کیے گئے لیاقت قائم خانی کا تین دن کا راہداری ریمانڈ منظور کرلیا گیا ہے۔

فوٹو: اسکرین گریب

سابق ڈی جی پارکس کی عدالت میں پیشی پر صحافی نے سوال کیا کہ 15 لاکھ سالانہ کمانے والے کے پاس اتنی مہنگی گاڑیاں اور گھر کہاں سے آگیا؟ جس پر سابق ڈی جی پارکس نے جواب دیا کہ ان کا تعلق زمیندار گھرانے سے ہے، یہ ان کا خاندانی گھر ہے۔

مزید خبریں :