Time 22 ستمبر ، 2019
صحت و سائنس

کراچی میں کان اور ناک میں گھسنے والے کیڑے مکوڑوں کی بھرمار

اسکرین گریب—.

کراچی کے مختلف علاقوں میں کان اور ناک میں گھسنے والے کیڑے مکوڑوں کی بھرمار ہوگئی۔

ماحولیاتی ماہرین نے بتایا کہ کراچی میں  کان اور ناک میں گھسنے والے کیڑے مکوڑوں کی بھرمار ہوگئی ہے جس کی وجہ بارش یا درجہ حرارت ہوسکتی ہے۔

 ماہرین کے مطابق یہ کیڑے مکھیوں کی ایک قسم ہے جو دوسرے شہروں سے نقل مکانی کرکے یہاں آئے ہیں، خدشہ ہے کہ یہ کیڑے کان اور ناک میں گھس سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ ماہرین نے کہا کہ کیڑوں کی آمدکی وجہ شمال مشرقی بحیرہ عرب میں سائیکلون ہوسکتی ہے کیونکہ بحیرہ عرب میں بننےوالی ڈپریشن نے ہواؤں کا رُخ تبدیل کیا ہے۔

تاہم ہواؤں کی تبدیلی سےکراچی سمیت حیدرآباد اور سندھ کے دیگر شہروں میں یہ کیڑے آئے ہیں۔

ماحولیاتی ماہرین کے مطابق اکتوبر میں یہ کیڑے مشرق وسطیٰ اور افریقہ کی جانب سفر کرتے ہیں۔

اس حوالے سے ماہرین نے خبردار کرتے ہوئے بتایا کہ کیڑوں کےکاٹنے کی صورت میں الرجی ہوسکتی ہے۔

مزید خبریں :