23 ستمبر ، 2019
صوبہ سندھ کے ضلع میرپورخاص کے علاقے ڈگری میں دو سر والے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔
عجیب الخلقت بچے کی پیدائش ڈگری کے ایک نجی اسپتال میں ہوئی، نومولود بچے کے دو سر ہیں لیکن ہاتھ پیر سمیت باقی جسم نارمل ہے۔
اسپتال کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر منصور کے مطابق بچے کے والدین کا تعلق قریبی گاؤں دمبالو سے ہے اور بچے کی پیدائش آپریشن کی ذریعے ہوئی۔
بچے کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں جس کے باعث اسے کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔