Time 24 ستمبر ، 2019
پاکستان

فیصل واوڈا نے شاہ محمود سے جواب مانگ لیا

فائل فوٹو

کراچی: وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو کابینہ اور قوم کے آگے جوابدہ ہونا پڑے گا کہ یو این ایچ آرسی میں 16 ممالک کی حمایت کیوں نہیں ملی جب کہ 58 ممالک کی حمایت حاصل ہونے کا دعویٰ تھا۔

جیونیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ  ن لیگ کے ٹکڑے ہوگئے ہیں صرف سامنے سے جڑی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب این آر او حکومت یا کسی اور سے نہیں مانگا جارہا دونوں بھائی ایک دوسرے کوا ین آر او دینے کی بات کررہے ہیں، مولانا فضل الرحمن کو آج وزارت دیدیں، عمران خان سب سے بہترین وزیراعظم ہوگا۔

ان کا فیصل واوڈا کا وزیراعظم کسی معاملہ پر وہی بات کرتے ہیں جو متعلقہ وزیر انہیں بریف کرتے ہیں، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو کابینہ اور قوم کے آگے جوابدہ ہونا پڑے گا کہ یو این ایچ آرسی میں 16 ممالک کی حمایت کیوں نہیں ملی جب کہ 58 ممالک کی حمایت حاصل ہونے کا دعویٰ تھا۔ْ

وفاقی وزیر آبی وسائل نے مزید کہا کہ مودی اور آر ایس ایس دراصل ہٹلر کی آئیڈیالوجی پر چلنے والا دہشتگرد ذہن کا آدمی ہے، عالمی برادری کی سوچ غلط ہے کہ جنگ صرف دو ملکوں میں ہوگی، پاکستان نے ایٹم بم پھلجڑیاں چھوڑنے کیلئے نہیں رکھا ہوا ہے، ہندوستان نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں جانوروں کو مات کردیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کہتی ہے پہلے این آر او دو پھر کشمیر کی بات ہوگی، کشمیر پر اپوزیشن کا ساتھ چاہتے ہیں لیکن اس کی وجہ سے این آر او نہیں ملے گا، قانون کے تحت پروڈکشن آرڈر جاری کرنا اسپیکر کا استحقاق ہے، اسپیکر غیرجانبدار ہیں مناسب سمجھیں گے تو پروڈکشن آرڈر جاری کریں گے، پروڈکشن آرڈر مانگا اپوزیشن کا حق ہے دینا نہ دینا اسپیکر کا حق ہے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ بڑا بھائی چھوٹے بھائی کو کہتا ہے میں بیٹی کے اقتدار پر تمہیں قربان کردوں گا، نواز شریف این آر او مانگ رہا ہے لیکن شہباز شریف کی کچھ شرائط ہیں، اب حکومت یا عدالت کا نہیں دو بھائیوں کا جھگڑا ہے، مصدق ملک جس گروپ میں تھے اسے چھوڑ کر شہباز شریف کے گروپ میں چلے جائیں ورنہ نقصان ہوجائے گا۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ عمران خان کسی صورت این آر او نہیں دیں گے، ایک صورت ہے کہ پلی بارگین کریں پیسے دیں اور باہر چلے جائیں، اس پر بھی وزیراعظم عمران خان کو منایا گیا ہے، ن لیگ کے رہنما وزیراعظم عمران خان پر تکیہ کرتے ہیں، بجٹ اجلاس ہو یا چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد ہو ن لیگ کے لوگوں نے ہمارا ساتھ دیا، مولانا فضل الرحمن کو نواز شریف فنڈ کررہے ہیں۔ 

مزید خبریں :