پاکستان
Time 24 ستمبر ، 2019

آزاد کشمیر میں زلزلے سے تباہی کے ہولناک مناظر

میرپور میں زلزلے سے کم از کم 19 افراد جاں بحق اور 300 سے زائد زخمی ہوگئے — فوٹو: سوشل میڈیا 

اسلام آباد اور آزاد کشمیر سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے سے کم از کم 19 افراد جاں بحق جب کہ 300 سے زائد زخمی ہو گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز جہلم سے 5 کلو میٹر شمال کی طرف تھا جب کہ گہرائی زیر زمین 10 کلو میٹر تھی۔ 

سہ پہر 4 بج کر 2 منٹ پر آنے والے زلزلے سے سب سے زیادہ تباہی کی اطلاعات آزاد کشمیر کے علاقے میرپور سے ملی ہیں جہاں متعدد گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔



— فوٹو: سوشل میڈیا
جٹلاں کے علاقے میں زلزلے سے مکان گرگیا — فوٹو: آن لائن 
— فوٹو: سوشل میڈیا
— فوٹو: سوشل میڈیا
آرمی ایوی ایشن نے متاثرہ علاقے کا فضائی جائزہ لیا — فوٹو: آئی ایس پی آر 


مزید خبریں :