Time 24 ستمبر ، 2019
دنیا

ترک صدر اردوان نے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر اٹھادیا

اقوام متحدہ کی قراردادوں کے باوجود 80 لاکھ افراد مقبوضہ کشمیر میں محصور ہیں: طیب اردوان کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب — فوٹو: اے ایف پی 

ترک صدر رجب طیب اردوان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا۔ 

ترکی نے ہر معاملے میں خاص طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے معاملے پر پاکستان کی ہمیشہ حمایت کی ہے۔ 

گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر نے ملاقات کی تھی — فوٹو: عمران خان آفیشل 

ترک صدر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیر کا تذکرہ کیا۔

ترک صدر کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں استحکام و خوشحالی کو مسئلہ کشمیر سے الگ نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے باوجود 80 لاکھ افراد مقبوضہ کشمیر میں محصور ہیں، محفوظ مستقبل کیلئے مسئلہ کشمیر کا جنگ کے بجائے مذاکرات سے حل لازمی ہوگیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر طیب اردوان نے نیویارک میں ملاقات کی تھی جس میں باہمی تعلقات اور خطے کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

مزید خبریں :