ماہرہ خان ’پیرس فیشن ویک‘ میں جلوے بِکھیریں گی

ماہرہ خان پیرس فیشن ویک میں میک اپ برانڈ لوریال کی ایمبیسیڈر کی حیثیت سے ریمپ پر واک کریں گی—انسٹاگرام فوٹو

پاکستان کی صف اول کی اداکارہ ماہرہ خان ’پیرس فیشن ویک‘میں ریمپ پر جلوے بکھیرنے کے لیے تیار ہیں۔

ماہرہ خان پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی اُن چند اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جنہوں نے بین الاقوامی سطح پر ہر لحاظ سے چاہے وہ فلم ہو، فیشن ہو یا لٹریچر ہو، پاکستان کا نام ہمیشہ روشن کیا ہے۔

گزشتہ برس ’بین الاقوامی کانز فلم فیسٹیول‘ میں جلوہ گر ہونے کے بعد ماہرہ خان اب ’پیرس فیشن ویک‘ میں بھی اپنا جادو جگائیں گی۔


پیرس میں 23 ستمبر سے یکم اکتوبر تک جاری ’پیرس فیشن ویک‘ میں ماہرہ خان معروف میک اپ برانڈ لوریال کی ایمبیسیڈر کی حیثیت سے ریمپ پر واک کریں گی۔

اداکارہ نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر پیرس میں اپنی چند خوبصورت تصاویر شئیر کیں جس میں انہوں نے نہایت ہی کم میک اپ کیا ہوا ہے اور وہ بے حد خوبصورت نظر آرہی ہیں۔


ہم سفر ڈرامے سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ ماہرہ خان نے اس سے قبل 2018 میں بین الاقوامی ’کانز فلم فیسٹیول‘ میں شرکت کر کے سب کے دل موہ لیے تھے۔

مزید خبریں :