پاکستان
Time 27 ستمبر ، 2019

سابق وزیر مملکت رانا افضل خان انتقال کرگئے

 سابق وزیر مملکت برائے خزانہ رانا افضل خان دل کے عارضے میں مبتلا تھے ،فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر مملکت رانا افضل خان انتقال کرگئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق سابق وزیر مملکت برائے خزانہ رانا افضل خان دل کے عارضے میں مبتلا تھے اور گذشتہ چند روز سے علالت کے باعث اسپتال میں داخل تھے۔

رانا افضل خان ریٹائرڈ آرمی آفیسر تھے اور ن لیگ کے گذشتہ دور حکومت میں وہ وزیر مملکت برائے خزانہ تھے۔

رانا افضل خان 2013 کے عام انتخابات میں فیصل آباد سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے، اس سے قبل 1997 اور 2008 میں وہ فیصل آباد سے ہی ممبر پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

مزید خبریں :