28 ستمبر ، 2019
افغانستان میں جاری صدارتی انتخابات کے دوران پولنگ اسٹیشن پر دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
افغانستان میں انتہائی سخت سیکیورٹی میں صدارتی انتخابات کے لیے پولنگ کا آغاز ہوا جس میں اشرف غنی، چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ، سابق وزیراعظم گل بدین حکمت یار اور سابق انٹیلی جنس چیف رحمت اللہ نبیل سمیت 15 امیدوار شامل ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انتہائی سخت سیکیورٹی کے باوجود افغانستان کے جنوبی شہر قندھار میں پولنگ اسٹیشن پر دھماکا ہوا جس کے نتیجے 15 افراد زخمی ہوئے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔
کسی بھی گروپ کی جانب سے تاحال حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔