Can't connect right now! retry

کاروبار
28 ستمبر ، 2019

چینی، کھاد، تمباکو، سیمنٹ، بیوریجز کی ٹیکس چوری روکنے کیلئے نیٹ ورک قائم

فائل فوٹو—

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے چینی، کھاد، تمباکو، سیمنٹ، بیوریجز کی ٹیکس چوری روکنے کے لیے نیٹ ورک قائم کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے  پانچ شعبوں کی مصنوعات جس میں تمباکو ، چینی، کھاد ، سیمنٹ اور بیوریجز شامل ہیں ان کی نگرانی، جانچ پڑتال اور مانیٹرنگ کے لیے ڈی جی انٹیلیجنس و انویسٹی گیشن آئی آر کی سربراہی میں مشترکہ کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

ایف بی آر نے ان پانچوں شعبوں کی مصنوعات کی غیر قانونی تجارت اور ٹیکس چوری کے خلاف مؤثر کارروائی کے لیے ان لینڈ ریونیو انفورسمنٹ نیٹ ورک بھی قائم کر دیا ہے۔

 ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق کمیٹی مذکورہ پانچ اشیاء کی ٹیکس چوری ا ور غیر قانونی تجارت روکنے کے لیے روڈ میپ تیار کرے گی اور ان لینڈ ریونیو انفورسمنٹ نیٹ ورک کےذریے ٹیکس چوری روکنے کے لیے اقدامات کرے گی۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی کے ذریعے غیر قانونی سگریٹ کی تجارت کی مؤثر مانیٹرنگ کی جائے گی اور چینی، کھاد، سیمنٹ اور بیوریجز کی بھی نگرانی کرے گی۔

ذرائع کے مطابق لینڈ ریونیو انفورسمنٹ نیٹ ورک متعلقہ فیلڈ فارمیشنز کے ساتھ مل کر کارروائی کرے گا جب کہ پانچوں شعبوں کی مصنوعات کی نقل وحرکت والے روٹس پر انفورسمنٹ اسکواڈ پیٹرولنگ کر ے گا۔

تاہم یہ پیٹرولنگ اسکواڈ مصنوعات کی سٹوریج والی جگہوں پر چیکنگ کرے گا اور اشیا ء پر ٹیکس مہر نہ ہونے کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM