24 سالہ نوجوان نے 81 برس کی بوڑھی سے شادی کیوں کی؟

ڈیلی میل فوٹو —

فوج میں جانے سے بچنے کے لیے 24 سالہ نوجوان نے 81 سالہ معمر خاتون سے شادی کر لی۔

برطانوی جریدے ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق یوکرین میں 24 سالہ الیگزینڈر نامی نوجوان نے اپنی 81 سالہ کزن زینائیدا سے پسند کی شادی کی جو ان سے پورے 57 سال بڑی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق تحقیقاتی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ لڑکے نے 81 سالہ کزن سے صرف اس لیے شادی کی ہے کہ تاکہ اسے فوج میں نہ جانا پڑا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ یوکرین میں تمام نوجوانوں کے لیے لازمی ہے کہ وہ فوجی خدمات ادا کرنے کے لیے ایک سال کی لازمی تربیت حاصل کریں لیکن نوجوانوںکو صرف چند وجوہات کی بناء پر اس سے بچنے کی رعایت دی گئی ہیں۔

ان میں سے ایک وجہ یہ بھی ہے کہ اگر کسی شخص کی اہلیہ بیمار ہے اور اسے اپنے خاوند کی ضرورت ہے تو اسے فوجی خدمات انجام دینے سے استثنا مل سکتا ہے۔

رعایت کے لیے ضروری ہے کہ خاوند اپنی بیوی کی طبی دستاویزات جمع کرائے۔

نوجوان نے معمر خاتون سے شادی کرکے ان کی طبی دستاویزات بھی فوری جمع کرادیں۔

شادی سے متعلق الیگزینڈر کی 81 سالہ اہلیہ سے جب سوال کیا گیا کہ انہیں اپنے سے نہایت کم عمر نوجوان سے شادی کرکے کیسا لگ رہا ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ الیگزینڈر اُن کے لیے ایک اچھا شوہر ثابت ہوا ہے وہ اُن کا بہت خیال رکھتا ہے۔

معمر خاتون کے ہمسایوں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے کبھی بھی الیگزینڈر کو گھر تو کیا علاقے میں نہیں دیکھا ہے۔

مزید خبریں :