Time 04 اکتوبر ، 2019
دلچسپ و عجیب

بھکارن کے اکاؤنٹ میں سوا ایک ارب لبنانی پاؤنڈز کی موجودگی کا انکشاف

یہ خاتون لبنان کے ایک معروف اسپتال کے باہر دس سال سے بھیک مانگ رہی ہے ،فوٹو: سوشل میڈیا

لبنان میں ایک بھکارن کے بینک اکاؤنٹ میں سوا ایک ارب لبنانی پاؤنڈ کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

وفا محمد نامی ارب پتی بھکارن کی مالی حیثیت کے بارے اس وقت انکشاف ہوا جب وہ اپنی جمع پونجی دوسرے بینک میں منتقل کرانے کیلئے لبنان کے مشہور ’جمال ٹرسٹ بینک‘ میں گئی جسے عسکری تنظیم حزب اللہ سے رابطے کے الزام میں امریکی پابندیوں کا سامنا ہے۔

مزید تحقیقات پر معلوم ہوا کہ بھکارن سوا ایک ارب لبنانی پاؤنڈز کی مالک ہے جو کہ پاکستانی روپے میں 13 کروڑ بنتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وفا کے نام کے کروڑوں پاؤنڈز کے دو چیک بھی وائرل ہورہے ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق یہ خاتون لبنان کے ایک قصبے کے معروف اسپتال کے باہر دس سال سے بھیک مانگ رہی ہے اور مقامی افراد میں اس کا چہرہ جانا پہچانا ہے۔

تاہم بہت سے لوگوں کو اب تک یہ علم نہیں تھا کہ وہ جسے بھیک دے رہے ہیں وہ ان سے بھی زیادہ دولت کی مالک ہے اور ان کی سخاوت نے ایک بھکارن کو کروڑ پتی بنادیا ہے۔

مزید خبریں :