Can't connect right now! retry

پاکستان
05 اکتوبر ، 2019

’جو بھی گٹکا کھائے گا، ایک سے 6 سال کیلئے جیل جائے گا‘

عوامی مقامات، کالجز، اسکول اور اسپتالوں میں گٹکے کے استعمال اور فروخت ممنوع ہوگی: سندھ اسمبلی میں بل پیش— فوٹو: فائل 

سندھ اسمبلی میں گٹکے کے استعمال، بنانے، ذخیرہ اور فروخت کرنے کے خلاف بل پیش کردیا گیا۔

سندھ اسمبلی میں پیش کیے گئے بل میں گٹکا کھانے پر ایک سے 6 سال کیلئے جیل بھیجنے اور ایک سے 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا تجویز کی گئی ہے۔

بل میں عوامی مقامات، کالجز، اسکول اور اسپتالوں میں گٹکے کے استعمال اور فروخت ممنوع قرار دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ صوبے میں گٹکے کی خریدو فروخت پر پابندی عائد ہے لیکن اس کے باوجود گٹکا سرعام فروخت کیا جاتا ہے۔

سندھ اسمبلی میں قانون سازی پر وزیر اطلاعات سعید غنی کا کہنا ہے کہ گٹکےکی فروخت پر پابندی ہے لیکن عمل درآمد نہیں ہوتا لہٰذا اس پر باقاعدہ قانون بنا رہے ہیں۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM