05 اکتوبر ، 2019
فیصل آباد میں معمولی بات پر بیٹوں نے ماں کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کردیا۔
تھانہ غلام محمد آباد میں درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق 60 سالہ خاتون کا بیٹا اپنے بڑے بھائی کی سالی سے پسند کی شادی کیلئے بضد تھا لیکن ماں اس شادی کیلئے رضامند نہیں تھی۔
اس معاملے پر دونوں بیٹوں اور والدہ کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد دونوں بیٹوں نے والدہ کے گلے میں پھندا ڈال کر اسے قتل کر دیا۔
پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔