کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر قتل کی جانیوالی طالبہ مصباح کے قاتل گرفتار

فائل فوٹو

کراچی: پولیس نے ڈکیتی مزاحمت پر قتل کی جانے والی یونیورسٹی طالبہ مصباح کے قاتل گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں چھاپہ مار کر دوڈکیتوں کو گرفتار کیا گیا جو طالبہ مصباح کے قتل میں بھی ملوث ہیں۔

فائل فوٹو: مقتولہ مصباح

جیونیوز کےمطابق ضلع شرقی پولیس نے سہراب گوٹھ میں الاعظم اسکوائر کے قریب خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارکر دو ڈکیتوں کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان 3 اکتوبر کو موچی موڑ کے قریب طالبہ مصباح کے قتل سمیت ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم اور دیگر جرائم میں ملوث ہیں۔

ایس ایس پی ایسٹ نے واقعے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ واردات کے دوران چھینے گئے موبائل فون کی لوکیشن سہراب گوٹھ افغان بستی کے قریب آئی تھی۔

مزید خبریں :