دنیا
Time 07 اکتوبر ، 2019

’ثانیہ مرزا کی بہن بھارتی کرکٹر کے بیٹے سے دوسری شادی کیلئے تیار‘

انعم مرزا کی شادی رواں سال دسمبر میں ہوگی: بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی تصدیق— فوٹو: اسد الدین  انسٹاگرام 

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا  کی بہن انعم مرزا رواں سال دسمبر میں پیا کا گھر سدھار جائیں گی۔

ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا اور اسد کی دوستی اور شادی کی خبریں طویل عرصے سے بھارتی میڈیا پر زیر گردش تھیں لیکن گزشتہ ماہ انعم کی بیچلر پارٹی کے بعد ان خبروں میں تیزی آگئی تھی۔

— فوٹو: اسد انسٹاگرام

اب ان خبروں کی خود ثانیہ مرزا نے تصدیق کردی ہے، اپنے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ انعم کی شادی رواں سال دسمبر میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر الدین کے بیٹے اسد الدین سے ہوگی۔

— فوٹو: اسد انسٹاگرام

ان کا کہنا تھا کہ وہ بہن کی شادی کیلئے بیتاب ہیں اور کچھ دن قبل ہی فرانس سے لوٹی ہیں۔

— فوٹو: اسد انسٹاگرام

خیال رہے کہ انعم مرزا پیشے کے لحاظ سے فیشن اسٹائلسٹ ہیں اور اسد ایک کرکٹر ہیں۔ 

— فوٹو: اسد انسٹاگرام

یہ  انعم مرزا کی دوسری شادی ہوگی، ان کی پہلی شادی نومبر 2016 میں اکبر رشید نامی بھارتی شہری سے ہوئی تھی لیکن یہ شادی 2 سال ہی چل سکی اور 2018 میں دونوں میں طلاق ہوگئی تھی۔ 

مزید خبریں :