کراچی: 4 ماہ میں ڈکیتیوں، اسٹریٹ کرائمز کی رپورٹ جاری

فائل فوٹو

کراچی: شہر میں ڈکیتیوں اور اسٹریٹ کرائم کے دوران مزاحمت پر قتل اور زخمی افراد کے اعداد و شمار جاری کردیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق کراچی میں 4 ماہ کے دوران مختلف علاقوں میں 181 گھروں میں ڈکیتیاں کی گئیں۔

 رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ ضلع وسطی میں سب سےزیادہ 40 گھروں میں ڈکیتیاں کی گئیں، ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں 36، ضلع شرقی کے 35،  ملیر میں 33، کورنگی میں18 اور ضلع غربی میں 15گھروں میں ڈکیتی کی وارداتیں ہوئیں جب کہ سٹی ڈسٹرکٹ میں 4 گھروں میں ڈکیتی کی وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق 4 ماہ کےدوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 17 ہے اور زخمی ہونے والوں کی تعداد 96 ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ضلع غربی اور ملیر میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 6 ،6 افراد جب کہ ضلع شرقی میں 2 افراد جاں بحق ہوئے۔ 

اس کے علاوہ ضلع وسطی، سٹی اور ساؤتھ میں ایک ایک شہری ڈاکوؤں کی فائرنگ سےجاں بحق ہوا۔

سرکاری رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ضلع کورنگی میں 4 ماہ کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 23 افراد زخمی ہوئے، ضلع غربی میں 22 ، ملیر میں 21، ضلع وسطی میں 12، ضلع شرقی میں 10، جنوبی میں5 اور ستی میں 3 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

مزید خبریں :