کیا برف جِلد کو خوبصورت بنا سکتی ہے؟

فوٹو: بشکریہ این دی ٹی وی

ہم سب کو معلوم ہے کہ برف عام طور پر مشروبات کو ٹھنڈا کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے، مگر آپ اس برف کو معمولی نہ سمجھیں کیونکہ یہ برف جِلد کے لیے بھی حیرت انگیز فوائد رکھتی ہے۔

متعدد معروف میک اَپ آرٹسٹس اور ماہرین جلد کا کہنا ہے کہ برف کو چہرے پر استعمال کرنے سے بہترین نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ برف کے جِلد پر استعمال کرنے کے فوائد کیا ہیں:

آنکھوں کے نیچے سوجن:

ہم میں سے بہت سے لوگوں کو اس چیز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ آنکھ کے نیچے سوجن چہرے کی تھکن ظاہر کرتی ہے اور اگر آپ اس سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو روزانہ ایک برف کا ٹکڑا لیجیے۔ اس سے ہلکے ہاتھوں سے آنکھوں کے نییچے کم سے کم 15 منٹ تک مساج کریں ایسا کرنے سے آنکھوں کے نیچے سوجن کافی حد تک کم ہوجاتی ہے۔

چہرے پر مہاسے یا دانہ:

اگر آپ کے چہرے پر مہاسے یا کوئی دانہ نکل آئے تو فوری طور پر اس پر برف رکھیں تھوڑی دیر ایسا کرنے سے دانہ سُکڑ جاتا ہے اور جلن بھی ختم ہوجاتی ہے۔

چمکدار جِلد:

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی جِلد چمکدار ہو تو روزانہ ایک برف کا ٹکڑا ململ کے کپڑے میں لپیٹ کر اپنے چہرے پر ہلکے ہاتھوں سے چند منٹ مساج کریں۔ ایسا روزانہ کرنے سے چہرے پر خون کی روانی بہتر ہوتی ہے جس کی وجہ سے جِلد چمکدار ہوجاتی ہے۔

تھریڈگ کے بعد جلن:

اکثر بھوئیں اور اپر لپس پر تھریڈنگ کے نتیجے میں جِلد حساس ہوجاتی ہے اور جلن بھی ہونے لگتی ہے تو اس کا فوری حل بھی برف میں ہی موجود ہے۔ تھریڈنگ کروانے کے فوراً بعد برف کا ایک ٹکڑا لیجیے اور اس سے اپر لپس اور بھوؤں کے اطراف ہلکا ہلکا سا مساج کریں۔ ایسے کرنے سے جلن فوراً ختم ہوجاتی ہے۔

مزید خبریں :