10 اکتوبر ، 2019
اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان کو ’کوکنگ‘ کا مشورہ دے دیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے جس کا اعلان گزشتہ روز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کیا۔
میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان کو ان کا وعدہ یاد دلایا اور کہا کہ وزیر اعظم نے حکومت بنانے کے بعد پہلے خطاب میں کہا تھا وہ دھرنا دینے والوں کو کنٹینر اور کھانا دیں گے لہٰذا اب وہ کوکنگ شروع کردیں ۔
بلاول نے مزید کہا کہ عمران خان کہتے رہے کہ دھرنے کیلئے کنٹینر اور کھانا بھی دیں گے، مولانا فضل الرحمان اسلام آباد آرہے ہیں، عمران خان بریانی بنوانا شروع کردیں، فضل الرحمان نے فیصلہ کرلیا ہے کہ جینا ہوگامرنا ہوگا،دھرنا ہوگا،دھرنا ہوگا۔