پاکستان
Time 10 اکتوبر ، 2019

100 افراد کے قاتل نے بانی ایم کیو ایم کو حالات کا ذمہ دار ٹھہرا دیا

فائل فوٹو

کراچی: 100 افراد کے قاتل ایم کیو ایم کے ٹارگٹ کلر  نے اپنی حالت کا ذمہ دار بانی ایم کیوایم کو ٹھہرادیا۔

قتل کی واردتوں کی سینچری کرنےوالےایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر عبدالسلام نے اپنے ویڈیو بیان میں سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں۔

کراچی میں ایم کیو ایم لندن کے گرفتار ٹارگٹ کلر نے اپنے اعترافی ویڈیو بیان میں پولیس، سیکیورٹی ادارے کے اہلکاروں اور سیاسی مخالفین کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

ملزم نے اعترافی بیان میں کہا کہ آج وہ جس حالت میں ہے اس کا ذمہ ایم کیو ایم لندن کے بانی ہیں۔

ٹارگٹ کلر کے مطابق میری ٹیم میں ندیم ماربل کے علاوہ گیارہ ٹیم ممبر تھے،جن میں سے چارساتھی مارے گئے۔ ہیں ،باقی پکڑے گئے ہیں، ٹارگٹ کلر ٹیم کے انچارج ندیم ماربل نے میری نوکری عباسی شہید اسپتال میں لگوائی تھی،  جہاں سے  ساڑھے 21 ہزار تنخواہ ملتی ہے۔

ملزم نے بتایا کہ اس نے پولیس اہلکار، پولیس کے مخبر، سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں اور سیاسی مخالفین کو نشانہ بنایا۔

مزید خبریں :