پاکستان
Time 10 اکتوبر ، 2019

رافیل ہو یا کوئی اور، پاکستان اپنا دفاع جانتا ہے: ترجمان دفتر خارجہ

 ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل— فائل فوٹو 

اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارت کو فرانس کی جانب سے ملنے والے رافیل طیارے سے متعلق ردعمل میں کہا کہ رافیل ہو یا کوئی اور پاکستان اپنا دفاع کرنا جانتا ہے۔

ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے سب سے پہلے مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم اور بربریت جاری ہے، وادی میں گزشتہ 68 دنوں سے کرفیو نافذ ہے جب کہ بھارتی قابض فوجیوں نے مقبوضہ وادی کے علاقے اوانتی پورہ میں کئی لوگوں کو شہید کردیا ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر کےمظلوم کشمیریوں کی آواز دنیا بھر میں سنی جارہی ہے۔

بریفنگ کے دوران کرتار پور راہداری کے افتتاح سے متعلق ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ اس کی حتمی تاریخ کا اعلان ابھی نہیں ہوا ہے۔

دوسری جانب بھارت کا فرانس سے رافیل طیارہ ملنے پر ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ ہم خطے میں ہتھیاروں کی دوڑ کے خلاف ہیں لیکن پاکستان 27 فروری کی طرح اپنا دفاع کرنا جانتا ہے چاہے رافیل ہویا کوئی اور۔

واضح رہے کہ 8 اکتوبر کو فرانس نے 36 رافیل جنگی طیاروں میں سے ایک طیارہ بھارت کے حوالے کردیا ہے۔

مزید خبریں :