Can't connect right now! retry

انٹرٹینمنٹ
12 اکتوبر ، 2019

علی ظفر نے 12 سالہ مداح کی خواہش پوری کردی

میوزک ویڈیو میں عروج کی گلوکاری کےساتھ ساتھ بلوچستان کے خوبصورت مناظربھی دکھائے گئے ہیں— فوٹو: اسکرین گریب

گلوکار علی ظفر نے اپنی 12 سالہ مداح عروج فاطمہ کے ساتھ گانا ’لیلا او لیلا‘ ریلیز کر دیا۔

صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والی  12 سالہ گلوکارہ عروج فاطمہ نے خواہش کا اظہار کیا تھا کہ وہ علی ظفر کے ساتھ گلوکاری کرنا چاہتی ہیں۔

علی ظفر نے  اپنی  مداح کی خواہش کا خیر مقدم کرتے ہوئے  ان کے ساتھ میوزک ویڈیو بنانے کا اعلان کیا تھا اور اب انہوں نے بلوچی زبان میں گانا ریلیز کرکے ننھی گلوکارہ کی خواہش پوری کردی ہے۔

علی ظفر نے ٹوئٹر پر بتایا کہ آج نوجوان گلوکارہ ڈیبیو کرنے جا رہی ہے، 12 سالہ عروج کا تعلق خوبصورت خطے بلوچستان سے ہے۔

پاکستانی راک اسٹار علی ظفرکا کہنا تھا کہ اس ویڈیو کو دیکھ کر آپ جان جائیں گے کہ خواہ لڑکا ہو یا لڑکی آپ کو اپنے دل اور خوابوں کی بات کیوں ماننی چاہیے۔

ننھی گلوکارہ عروج فاطمہ نے  ٹوئٹر پر علی ظفر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ  علی ظفر کے ساتھ پہلا بلوچی گانا گانا میرے لیے  اعزاز کی بات ہے۔

میوزک ویڈیو میں عروج کی گلوکاری کےساتھ ساتھ  بلوچستان کے خوبصورت مناظربھی  دکھائے گئے ہیں۔

یوٹیوب پر بلوچی زبان میں ’لیلا او لیلا‘ گانے کو بہت زیادہ پذیرائی ملی رہی ہے اور بڑی تعداد میں مداح اپنی پسندیدگی کا اظہار کر رہے ہیں۔



مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM