ہڈیوں میں بُھر بُھرے پن کیلئے بہترین غذا کون سی ہے؟

فوٹو: فائل

آسٹیوپروسس یعنی ہڈیوں میں بُھربُھرا پن ایک ایسی بیماری ہے جو کہ وٹامن ڈی اور کیلشیم کی کمی کے باعث ہوتی ہے جس کا شکار زیادہ تر خواتین ہوتی ہیں۔

اگر کسی شخص یا خاتون کو آسٹیوپروسس کی بیماری ہو جائے یا اگر آپ اس بیماری سے بچنا چاہتے ہیں تو اپنی غذا میں ان چیزوں کے استعمال کو یقینی بنائیں۔

1۔ ہری سبزیاں

فوٹو: بشکریہ ایچ ایچ ڈی ریسرچ

ہم سب کو یہ لگتا ہے کہ کیلشیم صرف دودھ یا دودھ سے بنی چیزوں میں موجود ہوتا ہے جب کہ ایسا نہیں ہے، کیلشیم دودھ کے علاوہ ہری سبزیوں میں بے شمار مقدار میں پایا جاتا ہے جس میں بند گوبھی، پالک، شلجم کے پتے اور اس طرح کی دیگر ہری سبزیاں شامل ہیں۔ 

یہ ہری سبزیاں نا صرف کیلشیم کی غذائیت سے مالامال ہیں بلکہ اس میں پوٹاشیم بھی وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے جو کہ ہڈیوں کے بُھر بُھرے پن کو ٹھیک کرنے میں بے حد معاون ثابت ہوتا ہے۔

2۔ آلو

فوٹو: بشکریہ ایچ ایچ ڈی ریسرچ

آلو میں کیلشیم اور وٹامن ڈی کی مقدار اتنی زیادہ نہیں ہوتی مگر آلو میں ایسی غذائیت موجود ہوتی ہے جو کہ ہڈیوں کی بیماری کے لیے بہت مفید ہے، آلو میں میگنیشیم اور پوٹاشیم وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے جو ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے بے حد اہم ہے۔

 ان آلوؤں کو یا تو آپ اُبال کر کھائیں یا انہیں بھون کر کھائیں کیونکہ آلو کو تل کر کھانے سے اس کی تمام تر غذائیت ختم ہو جاتی ہے۔

3۔ تُرش پھل

فوٹو: بشکریہ ایچ ایچ ڈی ریسرچ

اس بات سے تو سب ہی واقف ہیں کہ تُرش پھل میں وٹامن سی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے، مگر آپ یہ بات نہیں جانتے ہوں گے کہ یہ وٹامن سی ہڈیوں کو بُھر بُھرا ہونے سے بچانے کے لیے جادوئی فوائد رکھتا ہے، روز مرہ کی خواراک میں تُرش پھل کا استعمال لازمی کریں اس سے جلد بھی خوبصورت ہوتی ہے۔

4۔ بادام

فوٹو: بشکریہ ایچ ایچ ڈی ریسرچ

بادام کیلشیم اور پوٹاشیم کی غذائیت سے مالامال ہوتے ہیں، اسے آپ با آسانی کبھی بھی کھاسکتے ہیں، دوپہر کے وقت اگر بھوک محسوس ہو تو اسنیکس کے طور پر ان کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

5۔ گُڑ

فوٹو: بشکریہ ایچ ایچ ڈی ریسرچ

چینی کا استعمال ہڈیوں کو کمزور کرنے کا باعث بنتا ہے، اگر آپ اپنی خوراک میں چینی کی جگہ گُڑ کا استعمال شروع کر دیں گے تو یہ بے حد فائدہ مند ہوگا کیوں کہ گُڑ میں کیلشیم موجود ہوتا ہے جو کہ ہڈیوں کو کمزور ہونے سے بچاتا ہے۔ 

مزید خبریں :