پاکستان
Time 13 اکتوبر ، 2019

مسلح افواج کسی بھی مس ایڈونچر کا بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہیں: ائیرچیف

مسلح افواج کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی قربانیوں پر فخر ہے: ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان — فوٹو: فائل 

پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان کا کہنا ہے کہ مسلح افواج کسی بھی مس ایڈونچر کی صورت میں بھرپور جواب دینے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 140 ویں لانگ کورس کے کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی۔ 

 پاس آؤٹ ہونے والوں میں سعودی عرب، فلسطین، بحرین اور سری لنکا کے کیڈٹس بھی شامل ہیں۔ 

— فوٹو: آئی ایس پی آر

پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان تقریب کے مہمان خصوصی تھے جنہوں نے پریڈ کا معائنہ کیا اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس کو ایوارڈز بھی دیے۔

— فوٹو: آئی ایس پی آر

خصوصی اعزازی شمشیر بٹالین سینئر انڈر آفیسر عثمان شاہد کو دی گئی جبکہ صدارتی گولڈ میڈل کمپنی سینئر انڈر آفیسر قاسم ایوب کو دیا گیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اوورسیز گولڈ میڈل فلسطین کے انڈر آفیسر البازور کو دیا گیا۔ 

تقریب سے خطاب میں ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان کا کہنا تھا کہ مسلح افواج کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی قربانیوں پر فخر ہے اور پاکستان کی تجربہ کار مسلح افواج ہر قسم کے اندرونی و بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔

مزید خبریں :