روزانہ ڈارک چاکلیٹ کھانا صحت کیلئے کیسا ہے؟

ڈارک چاکلیٹ کا روزانہ استعمال آپ کو صحت مند انسان بنا سکتا ہے: فائل فوٹو

بہت سے لوگ چاکلیٹ کو بے حد پسند کرتے ہیں  لیکن انہیں اسے کھانے سے موٹاپے کا ڈر بھی ہوتا ہے مگر ڈارک چاکلیٹ  کھانے سے آپ موٹاپے کا شکار بھی نہیں ہوں گے جب کہ اس کے بے شمار فوائد بھی ہیں جو ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

ڈارک چاکلیٹ کا روزانہ استعمال آپ کو صحت مند انسان بنا سکتا ہے، اس میں بے شمار غذائیت اور اینٹی آکسیڈینٹ پائے جاتے ہیں جو کہ آپ کے جسم کی حفاظت کرسکتے ہیں اور اس کو کھانے سے آپ بہتر صحت پا سکتے ہیں۔

آئیے ہم آپ کو بتائیں کہ روزانہ ڈارک چاکلیٹ کا استعمال کرنا آپ کی صحت کے لیے کتنا فائدے مند ہو سکتا ہے۔

دل کی بیماریوں سے بچاؤ

فوٹو: بشکریہ ناپا ویلی رجسٹر

ڈارک چاکلیٹ میں ایسی غذائیت ہوتی ہے جو خطرناک کولیسٹرول کی ایک قسم (ایل ڈی ایل) جسم میں جمع ہونے سے بچاتی ہے، وقت کے ساتھ انسان کے دل کی شریانوں میں یہ ایل ڈی ایل کولیسٹرول جمنا شروع ہوجاتا ہے جس سے دل کی بیماری کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

ہفتے میں دو بار ڈارک چاکلیٹ کھانے سے شریانوں میں ’کیلسی فائڈ پلاک‘ جمنے کے خطرات میں 32 فیصد کمی ہوتی ہے جب کہ اس سے زیادہ ڈارک چاکلیٹ کھانے سے دل کی بیماریوں کے خطرات میں 57 فیصد تک کمی ہو سکتی ہے۔

بہتر خون کی روانی

فوٹو: بشکریہ ایچ ایچ ڈی ریسرچ

ڈارک چاکلیٹ میں موجود اجزاء جسم میں خون کی روانی کو بہتر بناتے ہیں جب کہ کسی کا بلڈ پریشر کم ہو تو ڈارک چاکلیٹ کھانے سے خون کی روانی بہتر ہو سکتی ہے۔

جو لوگ پہلے ہی ہائی بلڈ پریشر کے مریض ہیں تو ان کے لیے یہ اتنی مددگار ثابت نہیں ہوگی، اگر آپ کو بلڈ پریشر کے حوالے سے کوئی بیماری نہیں تو آپ اس کا استعمال کرکے مزید بہتر صحت کی طرف جا سکتے ہیں۔

کولیسٹرول کی مقدار میں توازن

فوٹو: بشکریہ ایچ ایچ ڈی ریسرچ

ڈارک چاکلیٹ میں یہ خصوصیت پائی جاتی ہے کہ یہ جسم میں موجود خطرناک کولیسٹرول کی مقدار کو کم رکھتی ہے جب کہ اچھے کولیسٹرول کی مقدار میں توازن قائم رکھتی ہے۔

غذائیت سے بھرپور

فوٹو: بشکریہ ایچ ایچ ڈی ریسرچ

ڈارک چاکلیٹ غذائیت سے بھرپور ہوتی ہے، 100  گرام ڈارک چاکلیٹ میں 11 گرام فائبر پایا جاتا ہے، اس کے علاوہ اس میں آئرن ،میگنیشیم، پوٹاشیم، فاسفورس اور زنک بھی پایا جاتا ہے۔

دماغی صحت کے لیے معاون

فوٹو: بشکریہ ایچ ایچ ڈی ریسرچ

ڈارک چاکلیٹ دل اور خون کی روانی بہتر کرنے کے علاوہ دماغی صحت کے لیے بھی بے حد مفید ہے اور اس کا استعمال کرنے سے دماغ مضبوط ہوتا ہے اور اس کی کارکردگی مزید بہتر ہوجاتی ہے۔

مزید خبریں :