Time 16 اکتوبر ، 2019
پاکستان

شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن چترال کی حسین وادیوں میں پہنچ گئے

شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن وادی کیلاش کے دورے کے موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے — فوٹو: پریس ایسوسی ایشن (پی اے)

برطانوی شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن پاکستان کے دورے کے دوران چترال کی حسین وادیوں کی سیر  کیلئے پہنچ گئے۔

چترال کے شہریوں نے گرمجوشی سے شاہی جوڑے کو خوش آمدیدکہا جبکہ شاہی جوڑے نے وادی کیلاش میں مقامی لوگوں کے ساتھ بیٹھ کر چترالی رقص بھی دیکھا۔


شاہی جوڑا کیلاش کے گیتوں سے لطف اندوز بھی ہوا اور شہریوں میں گھل مل گیا۔ شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو چترالی ٹوپی، شال اور  اوور کوٹ کا تحفہ بھی دیا گیا۔ ماضی میں شہزادہ ولیم کی والدہ لیڈی ڈیانا بھی چترال کا دورہ کرچکی ہیں۔

شاہی جوڑے کو چترال آمد پر گرم گاؤن اور کوٹ کا تحفہ دیا گیا — فوٹو: پی اے

شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے پہاڑی سلسلے کا نظارہ بھی کیا — فوٹو: پی اے
شاہی جوڑا چترال میں ہندوکش کے پہاڑی سلسلے میں چیاٹو گلیشیئر کے پاس موجود ہے — فوٹو: پی اے
شاہی جوڑا چترال کی وادی بمبریت کے سیلاب متاثرین سے گفتگو کررہا ہے — فوٹو: پی اے 

شاہی جوڑے کو وادی کیلاش کی روایتی ٹوپی کا تحفہ بھی دیا گیا — فوٹو: پی اے
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن علاقائی رقص اور گیت سے محظوظ ہورہے ہیں  — فوٹو: پی اے
کیلاشی خواتین روایتی رقص کرتے ہوئے — فوٹو: اے ایف پی 
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن وادی کیلاش کا دورہ کررہے ہیں — فوٹو: پی اے 
برطانوی شاہی جوڑا 18 اکتوبر کو دورہ پاکستان مکمل کرکے روانہ ہوجائے گا — فوٹو: اے ایف پی


مزید خبریں :