Time 19 اکتوبر ، 2019
پاکستان

گٹکے والوں کی اب ضمانت بھی نہیں ہوگی

ناقابل ضمانت دفعہ کے اضافے سے گٹکا مافیا کیخلاف قانون مزید سخت ہوگیا_ فائل فوٹو

کراچی: گٹکا مافیا کے خلاف قانون کا ڈنڈا مزید سخت ہوگیا جس کے تحت گٹکے کے کیسز میں  ناقابل ضمانت دفعہ کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

جیونیوز کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے گٹکا مافیا کے خلاف مقدمات میں دفعہ 337-J کا اضافہ کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد ملزمان کے خلاف درج مقدمات میں ناقابل ضمانت دفعہ کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

گٹکا مافیا کے خلاف ناقابل ضمانت دفعہ لگنے کے بعد کراچی کے چار اضلاع میں ایک ہفتے کے دوران گٹکے کے کیس میں 160 سے زائد ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ نے 80 ملزمان کی ضمانتیں مسترد کیں جب کہ ضلع ویسٹ کی عدالتوں نے 50، سینٹرل اور ساؤتھ کی عدالتوں نے 15،15 ملزمان کی ضمانتیں مسترد کریں۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ کینسر جیسی خطرناک بیماری کا سبب بننے والے ضمانتوں کے حقدار نہیں، خطرناک اشیا فروخت کرنے والوں کو 10 سے 14 سال قید بامشقت ہوسکتی ہے۔

مزید خبریں :