23 اکتوبر ، 2019
ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کا اسلام آباد کے اعلیٰ سرکاری دفتر میں بنائی گئی ویڈیو سوالیہ نشان بن گئی۔
حریم شاہ نے اعلیٰ سرکاری دفتر میں اپنی ویڈیو بنائی جس کے بیک گراؤنڈ میں گانا بھی ڈالا اور پھر اسے پوسٹ کر کے سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حریم شاہ وزیر خارجہ کی اجلاس کی صدارت کرنے والی کرسی پر بھی بیٹھیں، انہوں نے کانفرنس روم دکھائے جہاں وزیر خارجہ کی اہم ملاقاتیں ہوتی ہیں۔
ٹک ٹاک اسٹار کی اعلیٰ سرکاری دفتر کی ویڈیو وائرل ہونے پر متعدد افراد نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اندر داخل ہونے کی اجازت کس نے دی؟
عوام کا کہنا تھا کہ دفتر خارجہ میں جہاں عام آدمی داخل نہیں ہو سکتا، حریم شاہ کو کھلےعام ویڈیو بنانےکی اجازت کس نے دی؟
ذرائع کے مطابق اعلیٰ سرکاری دفتر میں خاتون کو رسائی کی انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔