Time 24 اکتوبر ، 2019
پاکستان

کراچی سے گریڈ 14 کا ٹارگٹ کلر گرفتار

دہشت گرد عدنان عرف ملا نے دوران تفتیش 1996 میں ایس ایچ او ذیشان کاظمی پر حملے کا انکشاف کیا: پولیس_ فائل فوٹو

کراچی: محکمہ کے ایم سی کا ایک ایسا لاڈلہ ملازم سامنے آیا ہے جوکہ پولیس پر حملوں ، قتل، اقدام قتل اوردہشت گردی کے مقدمات میں اشتہاری ہونے کے باوجود 14ویں گریڈ تک ترقی کرگیا۔

ایس ایس پی کورنگی فیصل عبداللہ چاچڑ کے مطابق ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد عدنان عرف ملا نے دوران تفتیش 1996 میں ایس ایچ او ذیشان کاظمی پر حملے کا انکشاف کیا ہے جس میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے تھے جب کہ ملزم نے سعودآباد میں ایس ایچ او ناصر لودھی کو جان سے مارنے کی نیت سے بھی حملہ کیا جس میں وہ محفوظ رہے۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ2016 میں ملزم نے کھوکھراپار میں مخالف پارٹی کے عہدیدار کوفائرنگ کرکے قتل کیا اور سعوآباد کے علاقے میں بھی مخالف پارٹی کے 2 افراد کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا۔

ایس ایس پی کے مطابق 1997 میں سیاسی اثر ورسوخ کی بنیاد پر ملزم کے ایم سی میں نائب قاصد بھرتی ہوا اور حیرتناک طور پر مفروری کے دوران ہی ترقی کرتا ہوا 14 گریڈ تک ترقی کردیا، ملزم 2002 سے 2012 تک مانسہرہ اور راولپنڈی میں مفرور رہا اور مفرورری کے دوران اس نے مانسہرہ میں بھی خاتون سے شادی کی جب کہ ملزم کی پہلی بیوی کراچی میں مقیم ہے، ملزم اپنی رہائش گاہ تبدیل کرتا رہتا تھا۔

ایس ایس پی  نے مزید بتایا کہ کورنگی سے گرفتار ٹارگٹ کلر عدنان عرف ملا نے دوران تفتیش پولیس اہلکاروں اور سیاسی مخالفین کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے۔

مزید خبریں :