کھجور اور روح افزاء کےساتھ ہاکی ٹیم اولمپکس کوالیفائی کرے گی؟

— 

ٹوکیو :اولمپکس 2020ء کے لئے قومی ہاکی ٹیم 26اور27اکتوبر کو ایمسٹرڈیم میں ہالینڈ سے مقابلہ کرے گی اور ان دو اہم میچوں سے پہلے جرمنی نے دو میچوں کی سیریز میں گرین شرٹس کو شکست دی ہے۔

بھرپور توانائی اور اسٹیمنا کے کھیل ہاکی میں ان دنوں جب بین الاقوامی سطح پر ٹیمیں جدید خطوط پر تیاریوں کے مراحل سے گزر رہی ہیں ، پاکستان ہاکی ٹیم کا انحصار آج بھی توانائی اور غذائیت کے لئے کھجور اور روح افزاء پر ہے۔

قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ ہاکی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کا حصہ اولمپئین وسیم احمد نے اس صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ حقیقت ہے، ہمارے استعمال میں بھی کھجور اور روح افزاء ہوا کرتا تھا اور آج بھی کھلاڑی یہی سب استعمال کرتے ہیں۔

پاکستان ہاکی ٹیم کے ڈاکٹر اسد عباس شاہ کہتے ہیں کہ کھجور اور  روح افزاء کے ساتھ کیفین کا استعمال کر کے ہم کھلاڑیوں کو  آئسو ٹانک کے طور  پر  یہ اجزاء دیتے ہیں۔

ڈاکٹر اسد عباس کہتے ہیں کہ روح افزاء سستا ہے، جس کے ساتھ ہم ORS کا بھی استعمال کرتے ہیں ،کبھی کبھی کھلاڑیوں کو توانائی کی غرض سے مشروب Gatorade بھی دیے جاتے ہیں۔

مزید خبریں :