ادرک بالوں کی نشونما کیلئے بہترین

ادرک ایک ایسی سبزی ہے جو کہ خون کی روانی کو بہتر کرنے میں بے حد معاون سمجھی جاتی ہے۔۔۔۔فوٹو: فائل

خواتین اور مردوں کو آئے دن بالوں سے جُڑے بے شمار مسائل کا سامنا رہتا ہے اور سردیوں کا موسم آتے ہی سر میں خشکی جیسے مسائل بہت زیادہ بڑھ جاتے ہیں جو خواتین اور مرد دونوں کے لیے پریشانی کا باعث بنتے ہیں۔

 آج ہم آپ کو ادرک کے استعمال کے ذریعے بالوں سے جُڑے مسائل ختم کرنے سے متعلق بتائیں گے۔

ادرک ایک ایسی سبزی ہے جو کہ خون کی روانی کو بہتر کرنے میں بے حد معاون سمجھی جاتی ہے، یہی وجہ ہے کہ خون کی روانی بہتر ہوگی تو بالوں کی نشونما بھی اچھی ہو تی ہے۔

ادرک میں اینٹی سیپٹک اجزاء پائے جاتے ہیں جو کہ سر میں خشکی اور دیگر انفیکشنز کو ٹھیک کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

بالوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ادرک کافی مفید سمجھی جاتی ہے، ادرک سے بالوں کے مسائل حل کرنے کے طریقے۔

بالوں میں خشکی کا حل

ادرک میں اینٹی سیپٹک اجزاء پائے جاتے ہیں جو کہ انفیکشن جیسے سر میں خشکی کو ٹھیک کرتی ہے۔۔۔۔فوٹو:فائل

اگر آپ کے سر کی جلد میں خشکی جمی ہوئی ہوتی ہے جو کہ ختم کرنا بہت مشکل ہوتا ہے تو یہ ٹوٹکا ضرور کریں۔

1۔  4 سے 5 قطرے سرسوں کا تیل لیجیے، اس میں 2 چمچ ادرک کا پیسٹ شامل کیجیے اور اس کے ساتھ ہی 1 چمچ لیموں کا رس بھی ملا لیجیے۔

2۔ ان تمام چیزوں کو اب اچھی طرح سے ملا لیں۔

3۔ اب اپنے بالوں کو چند حصوں میں تقسیم کر دیجیے، اور ان حصوں کی جڑوں میں اچھی طرح سے اس پیسٹ کو لگا لیں۔

4۔ اس پیسٹ کو تقریباً 15 منٹ کے لیے سر میں لگا رہنے دیں اور 15 منٹ بعد سر کو اچھی طرح سے دھو لیں۔

بالوں کی نشونما:

فوٹو: فائل

1۔ اگر آپ اپنے بال لمبے اور گھنے کرنا چاہ رہے ہیں تو ایک چمچ زیتون کا تیل لیجیے، اس میں ایک چمچ ناریل کا تیل اور آدھا چمچ بادام کا تیل بھی شامل کر لیجیے۔

2۔ ان تینوں اجزاء کو ملانے کے بعد اس میں 2 چھوٹے چمچ ادرک کا پیسٹ بھی شامل کرلیں اور اسے اچھی طرح ملا لیں۔

3۔ اس آمیزے کو سر میں 20 منٹ تک لگائیں اور 20 منٹ بعد سر کو اچھی طرح سے دھو لیں، یہ عمل ہفتے میں ایک بار کریں، بہت جلد آپ کو خشکی جیسے مسائل سے نجات مل جائے گی۔

نوٹ: یہ تمام معلومات تحقیق سے حاصل کی گئی ہیں۔ اگر آپ کسی بھی طبی مسئلے یا انفیکشن کا شکار ہیں تو کسی بھی قسم کے ٹوٹکے کے استعمال سے قبل اپنے معالج سے ضرور مشورہ کریں۔

مزید خبریں :