پاکستان
Time 26 اکتوبر ، 2019

’کام نہیں کرسکتے تو چلے جاؤ‘: خاتون میئرکراچی پر برس پڑیں

فوٹو: فائل

کراچی: عباسی شہید اسپتال میں ایک تقریب کے دوران برہم خاتون میئر وسیم اختر پر برس پڑیں۔

کراچی کے عباسی شہید اسپتال میں منعقدہ تقریب میں میئر کراچی وسیم اختر شریک تھے ، وسیم اختر نے جیسے ہی تقریر شروع کی تو اس دوران اسپتال میں موجود ایک خاتون شدید برہم ہوگئیں۔

خاتون نے میئر کراچی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کو کچرا کنڈی بنایا ہوا ہے، شہر مر رہاہے، اگر آپ کراچی کے لیےکام نہیں کرسکتے تو چلے جائیں۔

خاتون کے احتجاج کرنے پر اسپتال انتظامیہ نے انہیں بار بار روکنے کی کوشش کی جو ناکام رہی۔

مزید خبریں :