Time 26 اکتوبر ، 2019
کھیل

پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان ویمنز نے بنگلا دیش کو 14 رنز سے شکست دے دی


پاکستان ویمن ٹیم نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلا دیش کو 14 رنز سے شکست دے دی۔

 پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تین میچوں کی ویمن ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ  قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا گیا جہاں پاکستان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے کپتان بسمہ معروف نے سب سے زیادہ 34 رنز اسکور کیے جب کہ عمیمہ سہیل نے 33 اور  ارم جاوید نے 21 رنز بنائے۔

بنگلا دیش کی بولر جہاں آرا نے 4 اوورز میں 17 رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

127 رنز کے تعاقب میں بنگلا دیش کی ٹیم مقررہ 20 اورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز بناسکی ۔

پاکستان کی جانب سے انعم امین نے4 اوورز میں 13 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،فوٹو: پی سی بی

بنگلا دیش کی رومانہ احمد نے 50 رنز کی بہترین اننگز کھیلی لیکن وہ ٹیم کو فتح دلوانے میں کامیاب نہ ہوسکیں۔

پاکستان کی جانب سے  انعم امین نے4 اوورز میں 13 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، بسمہ معروف کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اس موقع پر شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد نے دونوں ٹیموں کو سپورٹ کیا، شائقین نے کہا کہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پر خوشی ہے، مزید ٹیموں کو بھی پاکستان آنا چاہیے۔

مزید خبریں :