پاکستان
Time 27 اکتوبر ، 2019

کراچی میں پتنگ بازی سے نوجوان اور چھ سالہ بچہ جاں بحق

فائل فوٹو—

کراچی میں پتنگ بازی کے شوق نے تین روز کے دوران ایک نوجوان اور چھ سالہ بچے کی جان لے لی۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق بنارس فلائی اوور پر تین دن کے دوران پتنگ بازی سے ہلاک ہونے کا دوسرا واقعہ پیش آیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سب سے پہلے 23 اکتوبر کو بنارس پُل پر  شام کے وقت پتنگ بازی سے  شہروز نامی نوجوان جاں بحق ہوا اور  آج چھ سالہ بچہ انتقال کرگیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق کمسن بچہ اپنے والدین کے ہمراہ موٹر سائیکل پر موجود تھا کہ پتنگ کی ڈور سے گلا کٹنے سے والدین کے ہاتھوں میں ہی دم توڑ گیا۔

پتنگ کی قاتل ڈور سے دو انسانی جانوں کے ضیاع پر بھی اس کی روک تھام کے لیے متعلقہ محکمے کوئی عملی اقدام نہیں اٹھا رہے اور نہ ہی کسی پتنگ باز یا پتنگ فروخت کرنے والے کے خلاف کو کارروائی کی جا رہی ہے۔ 

مزید خبریں :