Time 29 اکتوبر ، 2019
صحت و سائنس

کچھ لوگوں کو ہر وقت بھوک کیوں لگتی ہے؟

فوٹو: بشکریہ فوڈ نیٹ ورک

عام طور پر ہم 3 وقت کھانا کھاتے ہیں مگر کھانا کھانے کے ایک یا دو گھنٹے بعد ہمیں پھر سے بھوک لگنے لگتی ہے جبکہ بہت سے لوگوں یہ کہتے بھی دکھائی دیتے ہیں کہ انہیں ہر 30 منٹ بعد بھوک لگ جاتی ہے۔

ایم پی ایچ کی ماہر خوراک ڈاکٹر ریبیکا ڈکٹوف کا کہنا ہے کہ ایک اوسط انسان کو جسم میں توانائی حاصل کرنے کے لیے ہر تین سے چار گھنٹے بعد کچھ کھانے کی ضرورت ہوتی ہے، مگر وقت کے دورانیے کا دار و مدار انسان کے کام کرنے پر منحصر ہے، آپ جتنا زیادہ کام کریں گے اتنا ہی ہمارے جسم کی توانائی خرچ ہوگی اور پھر آپ کو بھوک بھی لگے گی۔

مگر کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جنہیں ہر آدھے گھنٹے بعد بھوک محسوس ہوتی ہے اور انہیں فوراً کچھ کھانے کا دل کرتا ہے۔

آئیے ہم آپ کو بتائیں کہ ہر وقت بھوک لگنے کی کیا وجوہات ہو سکتی ہیں۔

نیند میں کمی:

فوٹو: فائل

پورا دن بہترین کارکردگی دکھانے اور کام کرنے کے لیے نیند پوری ہونا بے حد ضروری ہے۔ اگر آپ ٹھیک سے نیند نہیں لے رہے تو اس سے آپ کے جسم کا نظام درہم برہم ہوجاتا ہے جس میں بھوک لگنا بھی شامل ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر آپ کی نیند متاثر ہوگی یا آپ کم سوتے ہیں تو اس وجہ سے ہمارے جسم کے گھریلن ہارمون (جس کا کام بھوک میں اضافہ کرنا ہوتا ہے) میں اضافہ ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے ہمارا دماغ بار بار ہمیں یہ سوچنے پر مجبور کردیتا ہے کہ ہمیں کچھ کھانے کو چاہیے۔

جسم میں پانی کی کمی:

فوٹو: فائل

ڈاکٹر ریبیکا ڈکٹوف کا کہنا ہے کہ جسم کو تروتازہ رکھنے کے لیے پانی پینا بے حد ضروری ہے۔ زیادہ سے زیادہ پانی پینے کی وجہ سے ہمیں بھوک کی شدت محسوس نہیں ہوتی اگر آپ دن بھر زیادہ سے زیادہ پانی پیئں گے تو آپ کو ہر وقت بھوک نہیں محسوس ہوگی۔

غذائیت بھری خوراک کا فقدان:

فوٹو: فائل

ہمارے جسم کو بے شمار غذائیت چاہیے ہوتی ہیں جس میں پروٹین، کاربوہائیڈٹریٹس اور فیٹ سر فہرست ہیں۔ یہ تمام غذائیت مل کر جسم کو توانائی فراہم کرتی ہیں۔

ہر وقت بھوک لگنے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ آپ وہ تمام تر غذائیت اپنے جسم کو نہیں دے رہے ہیں جتنی اسے چاہیے ہوتی ہیں یہی وجہ ہے کہ اس سے بھوک کا نظام متاثر ہوجاتا ہے۔

تناؤ کی کیفیت:

فوٹو: فائل

اکثر اوقات ہم دفتر میں دباؤ یا کسی اور مسئلے میں الجھے ہوئے ہوتے ہیں جس کی وجہ سے تناؤ کی کیفیت پیدا ہوجاتی ہے اور ایسی صورتحال میں بھی انسان کو بھوک لگتی ہے،  اور ہمیں کچھ کھا کر تناؤ کی کیفیت سے چھٹکارا مل جاتا ہے ۔

یہی وجہ ہے کہ ہمیں ہر آدھے گھنٹے بعد کچھ نہ کچھ کھانے کا دل کرتا ہے۔

مزید خبریں :